ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمنی اورسعودی عرب کے مابین پولیس اور فوجی تربیت پر معاہدے

جرمنی اورسعودی عرب کے مابین پولیس اور فوجی تربیت پر معاہدے

Sun, 30 Apr 2017 21:42:56    S.O. News Service

ریاض30اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلرانگیلامیرکل نے سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعاون و تربیت کے حوالے سے ایک اہم معاہدے پردستخط کردیے ہیں۔ یوں سعودی فوجی جرمن افواج کی تنصیبات پر تربیت حاصل کر سکیں گے۔ تاہم اس حوالے سے زیادہ تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں۔ دونوں ممالک نے سعودی خواتین پولیس اہلکاروں کی تربیت اور تعاون کی ایک ڈیل کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ جرمن چانسلر آج سعودی شہر جدہ پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تاجروں کا ایک بڑا وفد بھی میرکل کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔
 


Share: